روس کی 6 سالہ ماڈل بچی کے دنیا میں چرچے

ماسکو: سوشل میڈیا کے جدید دور میں شہرت حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں، لیکن پھر بھی یہ خوشنصیبی ہرکسی کو حاصل نہیں ہوتی، لیکن روس کی 6 سالہ بچی اس حوالے سے بہت ہی خوشنصیب ہے کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے بعد اب دنیا بھر کی جانی مانی ماڈل بن چکی ہیں، جی ہاں روس سے تعلق رکھنے والی اینسٹیزیا نامی 6سالہ ماڈل نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور یہ خطاب اسے سوشل میڈیا پر اس کے لاکھوں مداحوں کی طرف سے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کی 6 سالہ بچی ایسنٹیزیا دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کی معروف کم عمر ماڈل بن گئی ہیں، ان کے سوشل میڈیا پر لاکھوں مداح ہیں، مقامی میڈیا کے مطابق نیلی آنکھوں والی گڑیا جیسے خدوخال کی حامل اینسٹیزیا نے محض 4 برس کی عمر میں ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا تھا جب اس کے ہم عمر بچے دنیا سے بے پروا نت نئے کھلونوں سے کھیلتے تھے، آج بڑے سے بڑے میگزین اس ننھی ماڈل کی فوٹو شوٹ کے لیے بے قرار رہتے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اینسٹیزیا کے 5لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔