پشاورائیرپورٹ پر100تولہ سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور : باچاخان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 100تولہ سونااسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق طاہرنامی شخص 100 تولہ سونا بیرون ملک لے جانا چاہتا تھا اور ملزم نے سونا جوتوں کے ڈبوں میں چھپایا ہوا تھا،شک پڑنے پر کسٹم حکام نے ملزم کے سامان کی تلاشی لی تو جوتوں کے ڈبوں سے 100 تولہ سونا برآمد ہوا ۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے سونے کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے، ملزم طاہرعلی کا تعلق صوابی سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔