کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی :شہر قائد میں پولیو کا دوسرا کیس سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاون کی یوسی 4 سے تعلق رکھنے والے پانچ ماہ کے زیب اللہ ولد غلام سخی کو پولیو کی ایک خوراک پلائی گئی تھی، متاثرہ بچے کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل نہیں ہوا تھا۔کراچی میں رواں سال سامنے آنے والا یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گلشن اقبال یوسی 13 میں رہائش پذیر محمد غنی کے کمسن بیٹے قاسم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔اس کیس کے بعد ملک میں رواں سال اب تک پولیو کے کیسز کی تعداد 6 ہوچکی ہے۔