قتل کے الزام میں 18 سال سزا کاٹنے کے بعد رانی بی بی کو بردی کردیا گیا

لاہور: جسٹس عبدالعزیز نے خاوند کےقتل کے الزام میں 18 سال جیل کاٹنے کے بعد اب رانی بی بی کو بری کردیاہے،تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مقدمے کی سماعت میںفیصلے میںکہاگیاہےکہ رانی بی بی کیخلاف خاوند کے قتل کے ثبوت نہیں ملے۔ جن وجوہات پر ملزمہ کی ماں منظوراں بی بی بری ہوئی، اس پر رانی بی بی کو عمر قید کیسے ہو سکتی ہے۔ رانی بی بی کو بھی 2001 میں بری کر دینا چاہیے تھا۔ فیصلہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ بدقسمت خاتون جیل انتظامیہ کے رویے کی وجہ سے طویل عرصہ انصاف سے محروم رہی۔فیصلے میں مزید کہاگیاکہ 18 سال واپس تو نہیں کرسکتے لیکن افسوس ضرور ہے۔واضح رہے کہ 18 سال قبل رانی بی بی کو خاوند کے قتل کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا ۔