عالم اسلام مکہ اور مدینہ کے بعد بیت المقدس کو مقدس ترین خطہ سمجھتاہے۔سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ مریکہ کی طرف سے یہ اعلان آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا جس سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے ۔عالم اسلام مکہ اور مدینہ کے بعد بیت المقدس کو مقدس ترین خطہ سمجھتاہے اور دنیا بھر کے مسلمان مسجداقصیٰ سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھاکہ عالمی برادری اور انصاف پسند مغربی و یورپی ممالک کو بھی اس کی مذمت کرنی چاہیے تاکہ امریکہ کو واضح پیغام جاسکے کہ ٹرمپ کی طرف سے ایسی کسی کوشش کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا ۔