تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکہ اعلی ٰتعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ اعلی ٰتعلیم ہمارے تمام مسائل کا حل ہے اور اعلیٰ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جبکہ جامعات میں تحقیق کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانیوالے طلبا کو میڈلز دیے اور مختلف شعبوں کے800 طالب علموں کو اسناد دی گئیں۔ اعلیٰ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،جامعات میں تحقیق کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔