نوجوان ظافر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کا اضافہ

کراچی : نوجوان ظافرکے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تین روز کا اضافہ کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ملزم کے خلاف ان کےعمل کو دہشت پھیلانے کا باعث قرار دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کا سیکشن سیون لگا دیا ہے تاہم انوسٹی گیشن افسر سیکشن سیون لگانا نہیں چاہتے ہیں،انوسٹی گیشن افسرنے ریمانڈ کی دستاویز میں تین بھائیوں حیدر حسین برنی، حسن حسین برنی اور حسنین حسین برنی، رضاحسین برنی اور حارث حسین برنی کے علاوہ دانش، حماد، عبدالرحمٰن، عمر پروانی اور خاتون مہک کو بھی مشترکہ ملزم کے طور پر نام دے دیا جو اس وقت مفرور ہیں۔