ملک میں جمہوریت کو مذید مستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔جاوید لطیف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو مذید مستحکم بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں جمہوریت کی خاطر ایک جمہوری اتحاد چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہناتھاکہ جمہوریت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے اور ان دونوں جماعتوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں بھی دی ہیں۔ ہم اپنے ذاتی مفاد کے لیے تو کسی قسم کا کوئی اتحاد نہیں چاہتے بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے یہ اتحاد چاہتے ہیں۔