حکومت محدود وسائل کے ساتھ کام کررہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت محدود وسائل کے ساتھ کام کررہی ہے، اس وقت شہر قائد کو یومیہ 600سے ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے جبکہ بجلی کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔کراچی کے مسائل کے لئے سی سی آئی میں ہمیشہ آواز اٹھاتا ہوں،آئیں بائیں شائیں ہو جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ آج جج صاحبان نے مجھے بہت وقت دیا اور مجھے تحمل سے سنا، صبح 3 گھنٹے سوالوں کے جواب دیئے،میں نے کے فور منصوبے کے بارے میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیااور تھر میں آر او پلانٹس سے متعلق عدالت کو بتا دیا،سپریم کورٹ کو بتا دیا کہ سندھ سے ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے، اگر 7 ہزار میگا واٹ سرپلس ہے تو سندھ میں بجلی کیوں چلی جاتی ہے؟ سندھ کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔