چوہدری شجاعت حسین کا سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلی فون

لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون، دونوں سربراہوں کے درمیان سانحہ ماڈل ٹائون روپورٹ سے متعلق بات چیت کی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلی فون کیا ، چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کسی ایک پارٹی کا معاملہ نہیں یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ہم آپ کے ساتھ ہیں۔