امریکی اقدام سے دو ریاستوں کاحل دفن ہوجائے گا۔وزیر خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ امریکی اقدام سے دو ریاستوں کاحل دفن ہوجائے گا،ان کے اس اقدام سے فلسطینی اور مسلم دنیا مشتعل ہوگی۔تفصیلات کےمطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہناتھاکہ امریکی اقدام سے دو ریاستوں کاحل دفن ہوجائے گا،آصف خواجہ کہتے ہیں کہ امریکی اقدام سے لہولہان مسلم امہ کو مزید ایک زخم ملے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کا اقدام عملی طورپرمقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کردیگا۔