پیر حمید الدین سیالوی بیٹے کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے مخالفت کررہے ہیں -وزیر قانون پنجاب

لاہور : صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی اپنے بیٹے کو فیصل آباد سے ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے لیکن جب پارٹی کی جانب سے ان کے بیٹے کو ٹکٹ نہیں دیا تو مخالفت کردی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہناتھاکہ پیر حمیدالدین سیالوی مخالفت اس لیے کررہےہیں کیوں کہ وہ ٹکٹ بیٹے کو دلوانا چاہتےہیں اور ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ مخالفت کررہے ہیں، ان کا مزید کہناتھاکہ استعفے کی ڈیمانڈکرنے والے بہت زیادہ ہیں اوراستعفی کی ڈیمانڈ ساڑھے 4 سال سے ہورہی ہے۔