امریکی صدر ٹرمپ کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ 20 سال سے کسی امریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر پیش رفت نہیں کی تاہم اتنے طویل عرصے کے بعد ہم دیرینہ امن کے قریب ہیں، مقبوضہ بیت المقدس کامیاب جمہوریتوں کا دل ہے اور یہاں اسرائیلی پارلیمنٹ بھی موجود ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہناتھاکہ اسرائیلی صدر اور وزیراعظم کی رہائش گاہ بھی بیت المقدس میں ہوگی ، انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل کی حمایت کرتےہیں ، امریکا وہ ملک ہے جس نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کیا۔