ٹرمپ کی جانب سے متنازعہ اعلان کے بعد عرب لیگ کاہنگامی اجلاس 9دسمبر کو طلب

قاہرہ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متنازعہ اعلان کے بعد عرب لیگ کاہنگامی اجلاس 9دسمبر بروز ہفتہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متنازعہ اعلان کے بعد عرب لیگ کاہنگامی اجلاس 9دسمبر بروز ہفتہ کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکہ کے اس اقدام کے بعدمسلم امہ کی جانب سے شدید رد عمل دیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روزواشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدرنے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرلیا۔