کراچی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گلستان جوہر میں کارروائی، 5 سالہ مغوی بچہ بازیاب

پولیس، شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز ٹاسک فورس،سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران 5 سالہ مغوی بچے کو بازیاب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گلستان جوہر میں رینجرز ٹاسک فورس،سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیفنس سے اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کو بازیاب کرلیا،تاہم اغوا کار قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب کے مطابق6 دسمبرکو ڈیفنس 26 اسٹریٹ پر اسکول سے گھر واپسی پر والدہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار ایک 5 سالہ بچے کو اغوا کرلیا گیا تھا،ملزمان نے بچے کی بازیابی کے لیے اہلخانہ سے 15 کروڑ روپے تاوان طلب کیا، تاہم بات 3 لاکھ روپے کی ادائیگی پر طے پائی،بچے کے اہلخانہ نے سی پی ایل سی اور درخشاں تھانے کو بچے کے اغوا کی اطلاع دی تو تاوان کے لیے آنے والی فون کال سے اغوا کاروں کا سراغ لگا لیا گیا۔