پشاور،آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن، 45 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور:سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن کے دوران 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت حیات آباد میں آپریشن کے دوران 700 گھروں کی تلاشی لی اور 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،آپریشن کے دوران مشتبہ افراد سے6 پستول،گولیوں کے 60 راونڈز برآمدہوئے،گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا۔