مختلف ٹریفک حادثات میں2بچوں سمیت ایک شخص جاں بحق

لاہور:مغل پورہ انڈرپاس کے قریب بے قابوکارنہرمیں گرگئی،جس کے نتیجے میںڈرائیورجاں بحق ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ لاہور کے علاقے کینال روڈ مغل پورہ انڈر پاس کے قریب پیش آیا جب بے قابو کار نہر میں گر گئی ،حادثے میں کار کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا،ریسکیو حکام کے مطابق کارڈرائیورکی عمر 16سال ہے اور تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ادھر دیربالا میں انکار کے مقام پرباراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی،حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور11 افرادزخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔