فیس بک کا اب تک کا دلچسپ فیچر متعارف

سان فرانسسکو: ویسے تو دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائت فیس بک مکمل طور پر دلچسپ ہے،تاہم اب فیس بک نے اب تک کا سب سے دلچسپ فیچر متعارف کرادیا، جی ہاں فیس بک نے ڈڈ یو ناؤ نامی نیا فیچر اپنے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ایپ صارف کے لیے متعارف کرایا ہے، اس میں صارفین سے مختلف سوالات کے ذریعے ایسی معلومات کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ آپ آرام سے کسی اور کو بتانا پسند نہ کریں، یہ فیچر آپ کو اپنی پروفائل پیج پر جانے پر ایک نئے سیکشن کی شکل میں نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے صارفین کے لیے اب تک کا سب سے بہترین فیچر متعارف کرادیا، جس کے ذریعے صارفین اپنے من پسند اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دے سکیں گے، یہ فیچر فیس بک نے نوجوانوں میں مقبول ایک ایپ سے لیا  ہے، اس ایپ کو فیس بک نے رواں سال اکتوبر میں خرید لیا تھا، جہاں لوگوں سے دیگر افراد کے بارے میں سوالات کی شکل میں مثبت رائے حاصل کی جاتی ہے، جب آپ سوالات کا جواب دیں گے تو آپ اسے رنگا رنگ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی شکل دے کر اپنی وال پر شیئر کرکے دوستوں کو بھی دکھا سکتے ہیں۔