ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں مچل اسٹارک کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو 120 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی، آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ جوز ہیزلی وڈ اور نیتھن لیون نے 2،2 اور جیمز کمنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی، ایڈیلیڈ کے اوول گراؤنڈ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 354 رنز کا ہدف دیا تو مہمان انگلینڈ کی پوری ٹیم کھیل کے آخری روز 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوئے روٹ 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ مالان 29، مارک اسٹون مین اور جونی بریسٹو 36،36 جب کہ السٹرل کک 16 رنز بنائے، میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر شان مارش کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا، مارش نے پہلی اننگز میں 126 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔