تاج محل دوسرا بہترین عالمی ورثہ قرار

نیویارک: اقوام متحدہ کے ثقافتی ورثوں کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے یونیسکو نے محبت کی علامت آگرہ کے’تاج محل‘ کو عالمی ورثے میں دوسرا بہترین مقام قرار دیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ تاج محل نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے، تاہم تاج محل عالمے ورثے کی فہرست میں کئی سال سے موجود ہے، اس فہرست میں پاکستان کا موہن جو دڑو، مکلی کا قبرستان اور دیگر ورثے بھی شامل ہیں، تاہم پاکستانی ورثے پہلے پانچ بہترین ورثوں میں شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیسکو نے تاج محل کو دوسرا بہترین عالمی ورثہ قرار دے دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق یونیسکو نے یہ اعلان سفری سہولتیں فراہم کرنے والے ایک ادارے کے اعداد و شمار کی روشنی میں کیا، پہلے نمبر پر کمبوڈیا کے مقام ’انگ کوریٹ‘ کو قرار دیا گیا،تاج محل مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کی یاد میں تعمیر کرایا تھا، اس فہرست میں دیوار چین اور پیرو کاآثار’ ماجو پیکو‘ بھی شامل ہیں۔