ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے،شیخ رشید

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں،سینیٹ الیکشن سے پہلے کوئیک مارچ ہوجائے گا، (ن) لیگ کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف طاہر القادری نہیں پوری قوم ہی دھرنے میں ہے،فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آ جائیں گے،زرداری اور طاہر القادری کا اتحاد ہواتوملک گیراپوزیشن کا ماحول بنے گا۔