شکرقندی کھائیں دل کے امراض سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ رہیں

واشنگٹن: ویسے تو شکرقندی میں وٹامن سی اور بی سکس کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند فائبر اور مینگنیز جیسے اجزاءموجود ہوتے ہیں، ایک درمیانے سائز کی شکر قندی جسم کے لیے روزانہ درکار وٹامن اے کی مقدار بھی فراہم کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شکر قندی کھانے والے افراد دل کی بیماریوں سمیت دیگر امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کیبوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شکرقندی کا استعمال صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتا بلکہ دل کی صحت کے لیے بھی بہتر ہے، انہوں نے بتایا کہ شکر قندی میں موجود پوٹاشیم جسم میں سوڈیم کے اثرات کو کم کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات پائی جاسکتی ہے جو کہ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔