جماعت اسلامی کا امریکی صدر کےخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور:جماعت اسلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینا جلتی پر تیل ڈالنے جیسا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،مسلم دنیا کا کوئی حکمران اس ناپاک منصوبے میں امریکا کی حمایت نہیں کرسکتا،مسلم حکمران متحد ہوکر امریکی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل دیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت بنانےکےاعلان کی مذمت کرتے ہیں،جماعت اسلامی آج شام بیت المکرم مسجد پر احتجاج کرے گی۔خیال رہے کہ گذشتہ روزامریکی صدرنے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرلیا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے فیصلے پر دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔