چین نےفضائی حدودکی خلاف ورزی پر بھارت کا ڈرون گرادیا

بیجنگ:چین نےفضائی حدودکی خلاف ورزی پر بھارت کا ڈرون گرادیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نےفضائی حدودکی خلاف ورزی پر بھارت کا ڈرون گرادیا ہے،چینی فوج کے مغربی تھیٹر کے مغربی بیورو کے نائب ڈائریکٹر زانگ شوئیلی کا کہنا تھا کہ بھارت نے چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، جس پر ہمیں عدم اطمینان ہے اور ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا،چینی بارڈر فوج نے پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور ڈیوائس (ڈرون) کی شناخت کی توثیق کی۔دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرون بھارتی حدود میں تربیتی پروازپرتھا،تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈرون سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔