طاہر القادری جیسے لوگ ڈگڈگی بجانے کےلیے آتےہیں،حمزہ شہباز

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ طاہر القادری جیسے لوگ ڈگڈگی بجانے کےلیے آتےہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن افسوسناک واقعہ ہے،جس پر ہم سب کو افسوس ہے ،واقعے میں جو لوگ شہید ہوگئے وہ ہمارے اپنے تھے ،معاملہ عدالت میں ہے اور مجرموں کو سزا بھی مل چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں طاہر القادری نے اسلام آباد دھرنے میں کیسی گفتگوکی،طاہر القادری وہی شخص ہے جو بکرے کا خون لگا کر عدالت میں گیا،قوم جانتی ہے طاہر القادری کس کا نام ہے،یہ لوگ کینیڈا میں رہتے ہیں ان کی وہیں پراپرٹی ہیں ،طاہر القادری جیسے لوگ ڈگڈگی بجانے کےلیے آتےہیں۔