آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے،جنوبی افریقہ کی111 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن ،جبکہ پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی کی بیٹسمین کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ ٹاپ پرہیں،ویرات کوہلی تین درجہ ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پرپہنچ گئے،ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین اظہرعلی کا آٹھواں نمبرہے۔ بولرز کی فہرست میں پہلا نمبرجیمز اینڈرسن کاہے،جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر جگہ نہ بنا سکا۔