فاروق ستار نے اپنے میئر کو کرپشن کرنےکیلئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی :سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے اپنے میئر کو کرپشن کرنےکیلئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈل چل رہے ہیں،جس کوصفائی کرنی تھی سڑک بنانی تھی وہ جلسے کررہے ہیں،میئرکا کام جلسے کرناہے یا لوگوں کوخدمت کرنا ہے؟،فاروق ستار نے اپنے میئر کو کرپشن کرنےکیلئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ اور بلوچستان کے ساتھ زیادتی کی گئی ،مردم شماری میں جو ستر لاکھ لوگ کم ہوئے ان کےلیے تم نےکیا کیا،یہ گدھ کی طرح مہاجروں کاگوشت نوچنے کیلئے تیاربیٹھے ہیں۔سربراہ پاک سز زمین پارٹی نے کہا کہ ایم کیوایم میں چائنا کٹنگ کرکےایک پارٹی بنائی گئی ،چائنا کٹنگ کرنیوالوں کو ن لیگ کےایک رہنما کا تعاون حاصل ہے،22 اگست کو ایم کیو ایم کےکاغذات میں ہیرپھیر کرکے چائنا کٹنگ کی گئی ،انکوفاروق ستارجیسےلوگ پسند ہیں جوان کےاقتدارکیلئےضروری ہیں۔