ٹھٹھہ،موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی کےحادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی

ٹھٹھہ:ٹھٹھہ،موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی کےحادثے میںجاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے موھارا میں زائرین کی بڑی تعداد میلے میں شرکت کے لیے جارہی تھی کہ عدم توازن اور تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی جس سے 50 زائرین پانی میں ڈوب گئے، کشتی الٹنے کے نتیجے میں9افراد جاں بحق جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے ،جاں بحق افراد میں 2خواتین،3بچےبھی شامل ہیں ،جاں بحق افراد کی لاشیں شیخ زیداسپتال ساکرومنتقل کر دی گئی،واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کی تلاش شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں خواتین اوربچوں سمیت 50سے زائدزائرین سوارتھے۔