سیکیورٹی فورسز کا خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

راولپنڈی:سیکورٹی فورسزنے خیبر ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں دہشت گردوں کا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے خیبر ایجنسی کے علاقے بستی شیخاں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4غاریں ،3کمپاؤنڈ اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری برآمد کرلی جہاں سے دہشت گردوں کی جانب سے چھپا یا گیا اسلحہ اور گولہ بارود ملا ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دستی بم اور بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ بارودی سرنگیں بنانے کے لیے مختلف اقسام کا چھپا یا گیا بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔