سانحہ ماڈل ٹائون میں شہادتوں پر افسوس ہے-لاشوں پرسیاست نہیں کرنے دیں گے۔حمزہ شہباز

لاہور :مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ طاہرالقادری جیسے لوگ ڈگڈگی بجانے والے ہیں،سانحہ ماڈل ٹائون میں شہادتوں پرہمیں بھی افسوس ہے،ایسے لوگوں کولاشوں پرسیاست نہیں کرنے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ عام کردی،ہمارا دامن صاف ہے ،انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں،یہ لوگ کینیڈامیں رہتے ہیں اوروہیں ان کی جائیدادیں ہیں۔