مسلم لیگ ن سے کبھی ٹکٹ نہیں مانگا-وزیر قانون پنجاب کی باتوں کی تردیدکرتاہوں۔نظام الدین

لاہور:نظام الدین سیالوی نے کہاکہ پیرحمیدالدین سیالوی کا حکم ماننا فرض سمجھتا ہوں ،رانا ثنا اللہ کے بارے میں پیر حمید الدین سیالوی کی مکمل حمایت کرتا ہوں،مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی اخلاقی دباؤ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیرحمید الدین کے بھتیجے نظام الدین سیالوی کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ دس سال سے وابستہ ہوں، موجودہ صورت حال کے باعث ڈیپریشن میں ہوں،ہم نے ن لیگ سے کبھی قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہیں مانگارانا ثنا ءاللہ کی باتوں کی تردید کرتا ہوں۔جبکہ انہوں نے مزید کہاکہ پیر حمید الدین سیالوی کا حکم ماننا فرض سمجھتا ہوں۔