پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان-ٹورنامنٹ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا

لاہور: پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان، ٹورنامنٹ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا۔ جبکہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی کرانے کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیاہے، پی ایس ایل تھری کا آغاز دبئی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا۔ پی ایس ایل تھری میں چار وینیوز کا استعمال کیا جائے گا جہاں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔