شیخ رشید احمد کا سربراہ پاکستان عوامی تحریک کو ٹیلی فون-حکومت کیخلاف جدوجہد تیزکرنے پر اتفاق

لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدکا بہت جلد ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کا بھی واعدہ ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کا سربراہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلی فون ، دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت کیخلاف جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس سے قبل شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے،سینیٹ الیکشن سے پہلے کوئیک مارچ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ صرف طاہر القادری نہیں پوری قوم ہی دھرنے میں ہے،زرداری اور طاہر القادری کا اتحاد ہواتوملک گیراپوزیشن کا ماحول بنے گا۔