ٹرمپ انتظامیہ قیام امن کی کوششوں کو آگے لےجانے کے بجائے مزید پیچیدہ بنارہی ہے۔وزیراعلیٰ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدا م پر عالمی برادری کا غم و غصہ بالکل جائز ہے اور عالمی برادری اس غصے کے لئے حق بجانب ہے۔امریکہ کے اس قدام نے پرانے زخموں کو دوبارہ کھول دیا ہے اور مشرق وسطی کو ایک بار پھر بے یقینی اور افراتفری کی صورتحال سے دو چارکر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرااعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہناتھاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد اور عالمی برادری کی رائے کے مطابق فلسطینیوں کو آزاد خود مختاد ریاست کا حق حاصل ہے۔ٹرمپ انتظامیہ قیام امن کی کوششوں کو مزید آگے لے کر جانے کی بجائے علاقائی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنارہی ہے۔امریکہ کی ان پالسیوں کے باعث عالمی امن کے قیام اور مشرق وسطی میں امن کے استحکام میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔