حکومت بروقت انتخابات نہ کرانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔محمود الرشید

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشیدنے کہاکہ حکومت بروقت انتخابات نہ کرانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، مسلم لیگ ن نے ملک میں تناؤ کا ماحول بنا رکھا ہے جو انتہائی خطرناک رجحان ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کاکہناتھاکہ حکومت بروقت انتخابات نہ کرنے کے ایجنڈے پر کام کرہی ہے اور اس سارے عمل میں پیپلز پارٹی پس پردہ حکومت کی حمایت کر رہی ہے، کیونکہ دونوں جماعتوں کو بخوبی اندازہ ہے کہ بروقت انتخابات میں انکے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ۔