سابق صدر آصف علی زرداری کی منہاج القران آمد-ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری سےملاقات کیلئے منہاج القران آمد، آصف زرداری عقبی دروازے سے منہاج القران داخل ہوئے، دونوں رہنما سانحہ ماڈ ل ٹائون رپورٹ سے متعلق بات چیت کیساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ڈاکٹر طاہر القادر ی سے ملاقات ، دونوں رہنمائوں کی ملاقات منہاج القران میں ہوئی، ملاقات میں دیگر سینئر رہنما بھی شریک تھے جن میں خرم نواز گنڈاپور ، منظور وٹو اور سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ بھی شریک تھے۔