پاکستان امن پسند ملک ہے ہم نے جس طرح دہشت گردی کامقابلہ کیااس کی مثال نہیں ملتی۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وزیر مملکت اطلاعات مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں چین نے پاکستان کا ہر شعبہ ہائے زندگی میں ساتھ دیا،جب دوسرے پیچھے ہٹ رہے تھے چین پاکستان کے ساتھ کھڑارہا،سی پیک سے پا کستان کامستقبل جڑاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ پاکستان ووٹ کی طاقت سے ہی آگے جائے گا کسی کوگھر بھیجنا ہے تو ووٹ سے بھیجا جائے نعروں سے نہیں، ووٹ نے ہی پاکستان کو آئین دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم نے جس طرح دہشت گردی کامقابلہ کیااس کی مثال نہیں ملتی،دہشت گردی نے صرف لوگوں کو ہی نہیں ثقافت کو بھی مارا۔