وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے میئرلندن صادق خان کی ملاقات

Islamabad : Pakistan's premier-designate Shahid Khaqan Abbasi leaves after meeting with politicians in Parliament house in Islamabad, Pakistan, Monday, July 31, 2017. Pakistan's parliament will meet Tuesday to elect a new prime minister after the disqualification of three-term prime minister Nawaz Sharif. Sharif's Pakistan Muslim League party nominated Sharif's longtime loyalist Abbasi for the top slot on Saturday. AP/PTI(AP8_1_2017_000184B)

اسلام آباد:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے میئر لندن صادق خان کی ملاقات، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میئر لندن صادق خان کے اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ صادق خان کے لندن کا میئر منتخب ہونے پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے میئرلندن صادق خان کی ملاقات، وزیراعظم کا کہناتھاکہ پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میں تجارت ، سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، جبکہ اس موقع پر میئرلندن کا کہناتھاکہ دورےسے پاکستان سے متعلق غلط تاثر دور کرنے میں مدد ملی،برطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں، پاکستانی سرمایہ کاربرطانیہ میں تجارتی مواقع سےفائدہ اٹھاسکتےہیں۔