سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کی ایما پر شہباز شریف نے قتل عام کرایا۔ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف کی ایما پر شہباز شریف نے قتل عام کرایا۔ اس رپورٹ پر صفحہ 65 سے معاملات شروع ہوتے ہیں جس میں کہا گیا کہ یہ مفروضہ غلط ہے کہ فورس یہاں رکاوٹیں ہٹانے آئی تھی، بیرئیر کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کو بدلنے کے لیے میری جدوجہد تھی جسے سبوتاژ کرنے کے لیے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناتھاکہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں گیا ہے کہ خفیہ اور ظاہر طور پر یہ حکم دیا گیا تھا کہ جتنی لاشیں گرائی جاسکیں گرائیں مگر یہ لوگ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں، یہ حکم وزیراعلیٰ نے دیا جو رپورٹ میں درج ہے۔