سانحہ ماڈل ٹائون پر انکھیں بند نہیں کرسکتے-شہباز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔آصف علی زرداری

لاہور : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہناتھاکہ علامہ صاحب سے ہماری پرانی وابستگی ہے ،پیپلز پارٹی نے جہاں ضرورت ہوئی اپنی آواز اٹھائی ہے،ماڈل ٹاؤن کے سانحہ پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے،وزیراعلیٰ شہبازشریف کو استعفا دینا چاہیے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن ظلم کی بدترین مثال ہے ،ہم جیلوں میں گئے ہیں ہمیں پتا ہے حکومت کیسے دباؤ ڈالتی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم ان کے ساتھ سیٹل کریں گے اور سڑکوں پر نکلیں گے ،اگر علامہ صاحب سیاسی ڈیل کا کہیں گے تو کرلیں گے،علامہ صاحب سے کوئی سیاسی ڈیل نہیں کی ہمیں سیاست میں علامہ صاحب کےساتھ جانے پرکوئی اعتراض نہیں،ہر چیز، پوزیشن کو ضرور دیکھا جاسکتا ہے،غور کیا جا سکتا ہے،ہم علامہ صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہم نے جمہوریت کیلئے کام کیا ، مغل بادشاہت کیلئے نہیں ۔