ہماری حکومت ختم کرنےکی کوششیں کرنےوالے ما یوس ہوں گے۔خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاکہ آصف زرداری کونظریئے کے مطلب کانہیں پتا ایک جیسے لوگ ہمارے خلاف اکٹھے ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ختم کرنےکی کوششیں کرنےوالے ما یوس ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہناتھاکہ آصف زرداری کوپیپلزپارٹی کی حالت زارپرجشن نہیں مناناچاہیے وہ پیپلزپارٹی کوتباہ کرکے ڈ انس کررہے تھے، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کوپیسہ بنانےوالی مشین بنادیا وہ ذاتی مفادات کوسامنے ر کھ کرفیصلے کرتے ہیں،بینظیرکی شہادت کے بعدپیپلزپارٹی میں زرداری کاسکہ چلتاہے۔