رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کا نام نہیں-طاہرالقادری مطلب کی چیزیں پڑھ رہے ہیں۔ملک احمد خان

لاہور:ترجمان پنجاب حکومت ملک احمدخان نے کہاکہ لاشوں پرسیاست نہیں کرنے د یں گے ماڈل ٹاون رپورٹ پرکسی کواعتراض نہیں ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی کزن کچھ دیرصبرکرلیں (ن)لیگ ہی اصل جماعت ہے،پہلے بھی دھرنے د یکھے ہیں کچھ نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمدخان کا سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مشترکہ پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ طاہرالقادری رپورٹ میں اپنے مطلب کی چیزیں پڑھ رہے ہیں پوری رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کانام نہیں ہے۔