Daily Ummat

شفاف ٹرائل کے لیے وزیرخزانہ اسحاق ڈار فی الفور مستعفی ہوں۔نیئر بخاری

اسلام آ باد: پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا، رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہاکہ شفاف ٹرائل کے لیے وزیرخزانہ اسحاق ڈار فی الفور مستعفی ہوں،احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف گواہان کا تعلق مالی اداروں سے ہے، اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے عہدے پر رہتے ہوئے گواہان پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں،ملک معاشی طورپرمفلوج ہونےجارہاہے،یہ خطرناک بات ہے،انہوںنے کہاکہ احتساب کاسامناکرنےوالےکےپاس عوامی عہدہ نہیں ہوناچاہیے۔اس کے علاوہ سلیم مانڈی والا کا کہناتھاکہ اسحاق ڈار کا عہدے پر بیٹھنے کا مقصد ملکی معیشت کو بچانا نہیں،اسحاق ڈار وزیرخزانہ رہنے کی پوزیشن میں نہیں رہے،جبکہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابرکا کہناتھاکہ وزیرخزانہ پرفرد جرم عائد ہوچکی،اسحاق ڈارکےخلاف گواہوں کاتعلق وزارت خزانہ سےہے۔

Copyright © 2017 Daily ummat · All rights reserved ·