Daily Ummat

پاکستان نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود خطے کے امن کیلئے بہت کچھ کیاہے۔آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میں وفد نے ملاقات، امریکی وفد نے جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر بریفنگ دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناتھاکہ پاکستان نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود خطے کے امن کے لیے بہت کچھ کیا جب کہ پاکستانی عوام کےعزم کے مطابق امن کےلیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جب کہ امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور آرمی چیف نے امریکی وفد کو خطے کی سیکیورٹی سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ایلس جی ویلس اور امریکی سفیرڈیوڈ ہیل بھی شامل تھے۔

Copyright © 2017 Daily ummat · All rights reserved ·