کوئل پرشہری زندگی کے مضر اثرات

شہری مصروفیات ، مالیاتی آلودگی اور تیز روشنی اب تک انسانوں پر اثر اندازہوتی رہی تھی مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہالینڈ کے مشہور اورمقبول پرندے کوئل کو بھی ان چیزوں نے بیحد پریشان کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ نقل مکانی بھی کررہی ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے بعد مر بھی رہی ہیں۔ ماہرین کاکہناہے کہ ان پرندوں کیلئے دن عام انسانوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ سورج غروب ہونے کے بعد چاروں جانب پھیلی تیز روشنی کو بھی روزمرہ کی عام روشنی سمجھ لیتے ہیں اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ دن بہت بڑے ہوگئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق شہری علاقوں میں رہنے والی کوئلیں لمبی زندگی ضرور پاتی ہیں مگر ان کی صحت جنگلات وغیرہ میں رہنے والی دیگر کوئیلوں کے مقابلے میں ہمیشہ خراب رہتی ہے۔ یہ رپورٹ ہالینڈ کی گروننجین یونیورسٹی کے ماہرین نے مرتب کی ہے۔