مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نواسی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔دو روز قبل مریم نواز کی بڑی صاحبزادی اور چوہدری منیر کی بہو مہر النساء کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی ،جس کے باعث مریم نواز نے مانسہرہ اور جہلم کے جلسوں میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی عدالت میں پیشی پر گئیں، مریم نواز کی نواسی کی پیدائش لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی۔تاہم رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کی اپنی نواسی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز اپنی نواسی کو لئے مسکرا رہی ہیں۔حنا پرویز بٹ کے مطابق بچی کا نام سرینا رکھا گیا ہے۔