اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو چلو میرے ساتھ سندھ چلو ۔ خورشید شاہ

چکدرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شرم کرو حیاکرو کچھ تو کروو، اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو چلو میرے ساتھ سندھ چلو، دیکھو غریبوں کو کیسے تعلیم اور صحت دی جاتی ہے ، کیسے لاکھوں کی سرجری مفت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبوں کواختیار دیا، ان کے فنڈز بڑھائے اور وفاق کے کم کئے، کیونکہ جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے وفاق مضبوط نہیں ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ غریبوں کے عزت آبرو میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج غیرآئینی طریقے سے این ایف سی ایوارڈ نہیں ہو رہا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے آپ لوگ بتاؤ۔ 12گھنٹے آج بھی لوڈشیڈنگ ہے ہاں حکمرانوں کے گھروں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ گیس کس کی ہے، سندھ کی ساری گیس پنجاب لے جاتے ہو، لے جاؤ پنجاب بھی میرا ہے، لیکن جہاں کی گیس ہے اسے بھی تو دو۔ سی پیک کے پی کے، سندھ اور بلوچستان سے بھی گزر رہا ہے لیکن کام صرف پنجاب میں ہو رہا ہے۔