گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے دفتر میں آگ لگ گئی

اطلاعات کے مطابق جیل روڈ پر ایک نجی عمارت میں وفاقی محتسب ٹیکس کا کیمپ آفس موجود تھا جس کی بالائی منزل پر گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی کا اسٹوڈیو تھا جہاں اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے اسٹوڈیو میں موجود الیکٹرونک اورمیوزک کا سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ یو پی ایس بتائی گئی ہے۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔