مارویل کی فلموں میں پہلی بار پاکستانی لڑکی سپر ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوگی

مارویل فلمز نے اپنی سپر ہیرو سیریز میں ایک مسلم سپر ہیرو کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جسے مس مارویل کا نام دیا گیا ہے۔مس مارویل کے کردار کو کمالہ خان کے روپ میں ڈھالا جائے گا جو خود بھی روپ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمالہ خان سپر ہیروز میں شامل ہونے والا ایک اور فرضی کردار ہے۔اوینجرز سیریز کی نئی فلم انفنٹی وار کے فلم ساز کیون فیج کا کہنا ہے کہ کمالہ خان کے کردار پر کام جاری ہے، یہ کامک کردار ہے اور کیپٹن مارول سے متاثر ہے۔واضح رہے کہ کمالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کے طور پر مارویل سیریز کی کہانیوں میں پہلے ہی سے شامل ہے۔ اب مارویل سینے میٹک یونیورس میں پاکستانی لڑکی بھی سپر ہیروز کے ساتھ جلوہ گر ہوگی۔اینی میٹیڈ کریکٹر کمالہ خان کی آواز کے لیے ماہرہ خان یا پریانکا چوپڑا کو لینے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.