رمضان کے بعد سپرباکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا،باکسر عامر خان

لاہور:پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد سپرباکسنگ لیگ کیلئے بڑا اعلان ہوگا جس میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ آئندہ بھارتی کھلاڑی بھی شاید لیگ کا حصہ ہوں۔ ۔ باکسرعامرخان نے لاہورمیں داتا دربارپرحاضری دی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعامر خان نے کہا کہ جب بھی لاہورآتا ہوں تو داتا دربار پر حاضری دیتا ہوں۔ عامرخان نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ ستمبرمیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کا مطلب امن ہے، اس سے پاک بھارت تعلقات بہترہوسکتے ہیں، باکسنگ رنگ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو یکجا کرسکتی ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی ہارون خان اب پاکستان میں باکسنگ کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.